*🙂کبھی نا امید مت ہونا* 🥀 کیونکہ نا امیدی کفر ہے
جب اللہ دینے پر آ جاتا ہے ناں تو سنمبھالے نہیں سمبھلتا اور اللہ تمہاری دعاٶں کو نصیب سے ہارنے نہیں دیتا۔۔۔ یقین رکھو معجزے صبر کرنے اور ثابت قدم رہنے والوں کے لیے ہی ہیں۔۔۔۔
تو پھر ہمت مت ہارو اگر وہ دعا کی توفیق دے رہا ہے ناں تو جان لو وہ مان گیا ہے۔۔۔ دیر بس اس لیے کر رہا ہے تا کہ تمہیں اپنے اور قریب لا سکے اور پھر تمہیں وہاں سے عطا کر سکے جہاں تمہارے مقدر کی بھی رساٸی نہیں ۔۔۔
ہمیں نہیں پتہ چلتا لیکن ہم اپنی زندگی میں جو مشکل ترین دور گزار رہے ہوتے ہیں ناں حقیقت میں وہی ہماری کہانی کا سب سے مضبوط اور متاثر کن موڑ ہوتا ہے
اور اللہ رب العزت وعدہ کرتاہے کہ وہ ہمارے انجام کو آغاز سے بہتر بنا دے گا پر اس سے پہلے ہمیں اپنے حصے کی آزماٸش سے گزرنا ہو گا کیوں کہ زم زم ایڑیاں رگڑنے سے ملتا ہے
بے شک اللہ نوازتا ہے وہ رحمان ہے بس تم صبر کیساتھ ثابت قدمی سے اس کی رضا میں راضی رہ کر آگے بڑھتے رہو تم ضرور نوازے جاوگے۔۔۔۔۔
No comments